بچہ پہلا مگر نمبر 12 ،حیران کن واقعہ

جمعہ 27 مارچ 2015 14:38

بچہ پہلا مگر نمبر 12 ،حیران کن واقعہ

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2015ء)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ایک بچہ ہانرو وان نیکرک پیدا ہوا ہے۔ اس بچے کی پیشانی پر قدرتی طور پر 12 کا عدد لکھا ہوا ہے۔ یہ بچہ 11 نومبر کو پیدا ہوا تھا۔ ڈاکٹر مزاحاً کہنے لگے کہ اس نے 12 تاریخ کو پیدا ہونا تھا مگر ایک دن پہلے پیدا ہو گیا ہے۔ اس کی فیملی کا کہنا ہے کہ ہم نے بچے کی پیدائش کی خوشی میں اس نشان پر غور ہی نہیں کیا۔

اگلے دن بچے کی پیشانی پر 12 کا عددلکھا دیکھا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ جوں جوں بڑا ہوگا اس کا نشان ختم ہوتا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہر امراض جلد کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بچے پر مختلف طرح کے نشان بن سکتے ہیں، ڈاکٹر نے مزید کہا کہ مخصوص طرح کی خون کی ورید جلد میں مخصوص جگہ پر جمع ہو جاتی ہے جس سے نشان بن جاتے ہیں۔ ابھی تک خون کی وریدوں کے ایک جگہ جمع ہونے کی وجوہات کے بارے میں پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ نشان خود بخود ہٹ جائیں گے اور انہیں ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ ادویات کے استعمال سے ان نشانات کو بڑھنے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ اگر یہ کسی طرح ختم نہ ہوں تو لیزر تھراپی یا سرجری کے ذریعے بھی انہیں ختم کیا جا سکتا ہے۔