آسٹریلیا کا اگلا کپتان بھارت کیلئے ڈراوٴنا خواب بن گیا
جمعہ 27 مارچ 2015 15:06
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بھارت کو سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ذمے دار آسٹریلیا کے ممکنہ اگلے کپتان اسٹیون اسمتھ مستقل بھارتی ٹیم کے لیے ڈراوٴنا خواب بنے ہوئے ہیں۔سٹیون اسمتھ نے اپنے کیریئر کا آغاز تو بطور لیگ اسپنر کیا لیکن جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی باوٴلنگ کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکتے تو انہوں نے اپنی بیٹنگ پر کام کرنا شروع کیا اور پھر وہ کر دکھایا جس کا شاید خود انہوں نے بھی تصور نہ کیا ہو۔
انہوں نے اپنی پہلی سنچری تو 2013 میں اوول کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف اسکور کی لیکن ان کی شاندار فارم کا آغاز متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز سے ہوا جس میں وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلین بلے باز رہے۔(جاری ہے)
اسمتھ نے اپنی فارم کو مزید بہتر بناتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تختہ مشق بنا دیا، واضح رہے کہ اس سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم اپنے کپتان مائیکل کلارک کی خدمات سے محروم ہو گئی تھی جس کے باعثبھارت کی بھی سیریز میں جیت کے امکانات پر باتیں ہونی لگیں لیکن اسمتھ نے ان سب کو مفروضہ ثابت کردیا۔
انہوں نے چاروں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر سیریز میں 769 رنز بنائے، پھر انہوں نے ایک روزہ سیریز میں بھی اپنی اس شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔25 سالہ نوجوان بلے باز نے سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی سنچری اسکور کی۔ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں میں اسمتھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن پھر انہوں نے پاکستان کے خلاف کوارٹر فائنل سمیت لگاتار چار نصف سنچریاں اسکور کر کے اپنی کلاس ظاہر کی۔سیمی فائنل میں ایک ایسے موقع پر جب آسٹریلین ٹیم ڈیوڈ وارنر سے ابتدا میں ہی محروم ہو چکی تھی، انہوں نے 93 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں فتح کی بنیاد ڈالی اور ایک بار پھر خود کو بھارتی ٹیم کے لیے ڈراوٴنا خواب ثابت کیا۔اسی کارکردگی کی بنا پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.