انگلش کاوٴنٹی سرے کا کیون پیٹرسن سے معاہدہ

جمعہ 27 مارچ 2015 15:06

انگلش کاوٴنٹی سرے کا کیون پیٹرسن سے معاہدہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) انگلش کاوٴنٹی سرے نے معطل انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن سے معاہدے کی تصدیق کر دی۔ کیون پیٹرسن 19 اپریل کو سرے کے افتتاحی میچ میں نمائندگی کریں گے، قبل ازیں کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد سے انگلش کاوٴنٹی کی نمائندگی کرنے لیے باقاعدہ اجازت لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن انگلش ٹیم میں واپسی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اسی لیے وہ آئی پی ایل کے بجائے انگلش کاوٴنٹی کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔