نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 2016تک آپریشنل ہو جائے گا، سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روک دیا گیا،یوٹیوب پر پابندی سپریم کورٹ کے حکم پر لگائی،4ماہ میں 3کروڑ افراد نے تھری جی استعمال کرنا شروع کیاجس پر پاکستان کو ایوارڈ دیا گیا
و وزرا مملکت اور پارلیمانی سیکرٹری کے قومی اسمبلی میں سوالوں کے جواب
جمعہ 27 مارچ 2015 16:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 2016تک آپریشنل ہو جائے گا، سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روک دیا گیا،یوٹیوب پر پابندی سپریم کورٹ کے حکم پر لگائی،4ماہ میں 3کروڑ افراد نے تھری جی استعمال کرنا شروع کردیا جس پر پاکستان کو ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے بتایا کہ نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا 79.58فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،آپریشنل بنانے کیلئے بقیہ کام اکتوبر 2016تک مکمل ہو جائے گا، دو رن وے بنائے گئے ہیں، ایئرپورٹ جانے والی سڑکیں این ایچ اے بنا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مونیٹائزیشن پالیسی پر عملدرآمد کے بعد سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روک دیا گیا ہے، 5افسران کو ایک گاڑی دی گئی، خزانہ ڈویژن نے وزارتوں و ڈویژنوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ جنرل ڈیوٹی گاڑیوں کے ایندھن و مرمت پر آنے والے اخراجات کی ماہانہ رپورٹ لازمی طور پر پیش کریں،سرکاری افسران سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ سرکاری پول کی گاڑیاں استعمال کرنے کے مجاز نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.