پنجاب بھر میں712ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،615زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 712ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 615زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ243افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں314ڈرائیورز ،37کم عمرڈرائیور،407مسافراور143پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ153ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت158ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں49حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل864متاثر ہونے والوں میں سے700مرد اور164خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں118افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور561فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور185زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر566موٹر سائیکلز92آٹو رکشے83موٹر کاریں58مسافربس16ٹرک، اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :