انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چمپئن شپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

جمعہ 27 مارچ 2015 16:59

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چمپئن شپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ میں کرک، بنوں ،لکی مروت اور صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈ سوات میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ، پہلا میچ ہری پور اور کرک ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں کرک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ کے ذریعے ہری پور کو چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی ،دونوں ٹیموں کے مابین مقرررہ وقت میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پینلٹی شوٹ کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیاگیا جس میں کرک نے چار اور ہری پور نے تین گول کئے اور میچ میں 5-4 سے کامیابی حاصل کی ۔

کرک کی طرف سے یاسین ، مسلم اور ضیاء جبکہ ہری پور کی جانب سے اسلم ، عمران اور لیاقت نے گول کئے ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا دوسرا میچ بنوں اور چترال ڈسٹرکٹ کے مابین منعقد ہوا جس میں بنوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو تین صفر سے شکست دی ، بنوں کی طرف سے عمران ، فہد اور عزیز نے گول کئے ۔تیسرا میچ صوابی اور دیر اپر کے درمیان کھیلا گیا جس میں صوابی نے دو ایک سے کامیابی اپنے نام کی ۔ چوتھے میچ میں ڈی آئی خان نے دیر لوئر کو دو ایک سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :