قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ3سے 5 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ تین سے پانچ اپریل تک جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہو گی۔46 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کھیلوں سے بے پناہ محبت کرنے والے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپک ،ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی زیر سرپرستی منعقدہ ہو گی۔

ملک مسعود جاوید کو 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کا میٹ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میٹ منیجرملک مسعود جاوید نے اولمپک ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 46 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تین سے پانچ اپریل تک منعقدہ ہو گی جس میں آرمی،نیوی،اےئر فورس ،واپڈا،ریلویز،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا،گلگت،بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ 46 ویں نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہمیر تھرو ،ڈسک تھرو،ہائی جمپ،لانگ جمپ،شاٹ پٹ،ٹرپل جمپ،جیولین تھرو، ہال والٹ،ریلے ریس،میرا تھن دوڑ اور رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مردوں کے 22 جبکہ خواتین کے20ایونٹ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :