حکومت توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے ، پنجاب میں گیس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 3 منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے، 2400 میگاوٹ کے 2 منصوبے وفاقی حکومت ، 1200 میگاواٹ کا ایک منصوبہ پنجاب حکومت لگائے گی ،ان منصوبوں پر سابق منصوبوں کی طرح تیز رفتاری اور شفافیت سے کام کیا جائیگا،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جرمن سفیر سے ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت
جمعہ 27 مارچ 2015 19:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گیس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 3 منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 2400 میگاوٹ کے 2 منصوبے وفاقی حکومت جبکہ 1200 میگاواٹ کا ایک منصوبہ پنجاب حکومت لگائے گی اور ان منصوبوں پر سابق منصوبوں کی طرح تیز رفتاری اور شفافیت سے کام کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو یہاں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن سے ملاقات کے دروان گفتگو کررہے تھے ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جرمنی کے سفیر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔(جاری ہے)
جرمنی پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گیس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 3 منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 2400 میگاوٹ کے 2 منصوبے وفاقی حکومت جبکہ 1200 میگاواٹ کا ایک منصوبہ پنجاب حکومت لگائے گی اور ان منصوبوں پر سابق منصوبوں کی طرح تیز رفتاری اور شفافیت سے کام کیا جائے گا، گیس سے بجلی پیدا کرنے کے یہ منصوبے 2017ء تک کام شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں توانائی کے حصول کیلئے اتنی مخلصانہ کوششیں پہلے کبھی نہیں کی گئیں جتنی وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جرمنی کی کمپنیوں کو گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جرمن کمپنیوں کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں اوراس ضمن میں جرمنی کا ایک بڑا بزنس وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری
-
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
-
صدرمملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعظم
-
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 11پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.