Live Updates

فون کا ٹیپ کیا جانا جرم ہے، آڈیو ٹیپ کے متعلق کچھ نہیں جانتا :عمران خان

جمعہ 27 مارچ 2015 19:13

فون کا  ٹیپ کیا جانا جرم ہے، آڈیو ٹیپ کے متعلق کچھ نہیں جانتا :عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ‬‎پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی آڈیو ٹیپ کے متعلق کچھ نہیں جانتے، کسی کا ذاتی فون ٹیپ کر نا جرم ہے، فون ٹیپ کرنے والے مجرم کاپتا چلایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹیپ ٹھیک بھی ہو تو وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے اس میں کچھ غلط نہیں کہا ہو گا اور نہ ہی کسی کی ٹارگٹ کلنگ یا بھتہ خوری کرنے کا حکم دیا ہو گا ۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان اور عارف علوی کے مابین پی ٹی وی حملے سے متعلق آڈیو ٹیپ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :