شادی کے دن سے آج تک بیگم کے پیر چھوکر ہی باہر نکلتا ہوں،بھارتی وزیرکا حیرت انگیزانکشاف

جمعہ 27 مارچ 2015 20:22

شادی کے دن سے آج تک بیگم کے پیر چھوکر ہی باہر نکلتا ہوں،بھارتی وزیرکا ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) بھارتی ریاست نئی دلی کے وزیر سندیپ کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دن کا آغاز اپنی اہلیہ کے پاوٴں چھوکر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیر سندیپ کمارکا کہنا ہے کہ انہوں نے محبت کی شادی کی ہے جو 5 اپریل 2011 میں انجام پائی اور وہ اسی روز سے دن کا آغاز اپنی اہلیہ ریتو کے پاوٴں چھو کر کرتے ہیں کیوں کی ان کی زندگی میں کامیابی ، سکون اورآرام ان کی اہلیہ کی وجہ سے ہی ہے۔

دوسری جانب سندیپ کمار کی اہلیہ ریتو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کی اس عادت پر مسکراتی ہیں اوران کی کامیابی و سلامتی کے لیے دعا کرتی ہیں۔سندیپ کمار کی اس عادت کو بیوی کا خوف کہیں یا محبت اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایک اچھی ازدواجی زندگی کا راز ضرورافشا کردیا ہے۔