Live Updates

عمران خان کو سوتے میں جگاکرکر پی ٹی وی پر حملے کا بتایا گیا، ان کو جلدی میں پتہ نہیں چلا کہ کیا بول رہے ہیں، حملے کے پانچ منٹ بعد عمران نے حملے کی تردید کی تھی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 21:52

عمران خان کو سوتے میں جگاکرکر پی ٹی وی پر حملے کا بتایا گیا، ان کو جلدی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سوتے سے اٹھا کر پی ٹی وی پر حملے کا بتایا گیا، خان صاحب کو جلدی میں پتہ نہیں چلا کہ کیا بول رہے ہیں، حملے کے پانچ منٹ بعد عمران نے حملے کی تردید کی تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جب لوگ پی ٹی وی کے اندر گھسے تو عارف علوی نے خان صاحب کو فون کیا وہ سوئے ہوئے تھے، جلدی سے اٹھے تو پتہ نہیں چلا کہ انہوں نے کیا کہہ دیا لیکن حملے کے پانچ منٹ بعد جب خان صاحب کو ساری صورتحال کا پتہ چلا تو انہوں نے میڈیا پر آ کر پوری قوم کے سامنے کہا کہ پی ٹی وی کے اندر جانے والے ہمارے لوگ نہیں تھے بلکہ حکومت کے اپنے بندوں نے ہی اندر جا کر نشریات بند کرائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات