سعودی اور اتحادی طیاروں کی یمن میں بمباری، 39 باغی ہلاک،یمنی صدر منصور ہادی مصر پہنچ گئے،سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ،وائٹ ہاؤس
جمعہ 27 مارچ 2015 00:00
صنعا/ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ۔2015ء) سعودی عرب اور اتحادی خلیجی ممالک نے دوسرے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی قبائل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 39 باغی ہلاک ہوگئے،ادھر یمنی صدر منصور ہادی مصر پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیاروں نے علی الصبح صنعا کے شمال میں حوثی قبائل کے ایئر بیس کو نشانہ بنایا جس میں 12 باغی ہلاک ہوگئے جب کہ صوبہ امران میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں 27 باغی مارے گئے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ابھی یمن میں زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے۔دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی کے بعد فرار ہونے والے یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی ریاض پہنچ گئے جس کی سعودی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی صدر مصر میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کرنے جائیں گے کیونکہ وہ اب بھی یمن کے قانونی صدر ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.