سویڈن نے سعودی عرب سے معافی مانگ لی

ہفتہ 28 مارچ 2015 12:26

سویڈن نے سعودی عرب سے معافی مانگ لی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سویڈن کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات میں کشیدگی پیدا ہونے پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معافی مانگی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق سویڈش بادشاہ نے ذاتی طورپر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات کی بحال کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سویڈش شہنشاہ کی جانب سے دو طرفہ سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور یہ امید کی گئی دونوں ملک تلخیاں بھلا کر سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے سویڈن کی معذرت قبول کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ اسٹاک ہوم روانہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سویڈش مصنوعات کا بڑا خریدار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے سویڈن کی بزنس کمیونٹی بہت زیادہ پریشانی کا شکار تھی جس کے باعث سویڈش حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :