تھری ڈی پرنٹر نے تو کچھوے کے بھی مزے کرا دئیے

ہفتہ 28 مارچ 2015 13:37

تھری ڈی پرنٹر نے تو کچھوے کے  بھی مزے کرا دئیے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)ایک کچھوے ، قلوپطرہ، کا خول خراب ہو گیا تو اس کے لیے نئے خول کا بندوبست کر دیا گیا۔ یہ نیا خول تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے پرنٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرانے خول کے خراب ہونے کی وجہ سے کچھوے میں انفیکشن پھیلنے اور اس کے زخمی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔کینون کریٹر ریپٹائل ریسکو، کولارڈو کے کچھوے کی تکلیف محسوس کرتے ہوئے ، کولارڈو ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طالب علم اس کے لیے تھری ڈی پرنٹر سے بنے خول کا بندوبست کر دیا۔ کچھ عرصے بعد کچھوا اس نئے خول کے ساتھ پانی میں تیر سکےگا اور دوسرے کچھوؤں کے ساتھ کھیل سکے گا۔