سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے ،وائٹ ہاؤس کا بیان

ہفتہ 28 مارچ 2015 14:22

سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے ،وائٹ ہاؤس ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان عبدالعزیز سے یمن کی صورتحال پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیااس دوران امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے سعودی عرب اور اتحادیوں کی یمن مین حوثی باغیوں کیخلاف کارروائی کی حمایت کردی۔