حکومت مذہبی معمولات کو متاثر نہ کرے،علماء کرام دین کے چو کیدار ہیں‘ ‘ علامہ سید ریاض حسین شاہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حفاظت دین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،غلامان مغرب غلامان رسول ﷺکا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

دینی سرمایہ کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرسکتے ہیں۔ناموس رسالت ﷺ پر مر مٹنے کا جذبہ سرد نہیں ہو سکتا۔اللہ کے سامنے جھکنے والے امریکہ اور مغرب کے سامنے نہیں جھک سکتے۔قر آنی نظام ہی انسانیت کی معراج ہے۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذہبی معمولات کو متاثر نہ کرے۔علماء کرام دین کے چو کیدار ہیں۔