پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو ہوگا،

اظہر علی ون ڈے ، شاہد آفریدی ٹی 20سرفرا ز احمد دونوں فارمیٹ کے نائب کپتان ہونگے ، ہارون الرشید سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہونگے ، اجلاس میں حتمی فیصلہ کیاجائیگا

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:01

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو ہوگا،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ایک روزہ کرکٹ جبکہ شاہد آفریدی کو ٹی 20کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا، سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی 20 کے نائب کپتان ، اظہر علی ٹیسٹ کے نائب کپتان ہوں گے ، حتمی اعلان منگل کو گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد ہوگا ، ہارون الرشید سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ایک روزہ کرکٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اظہر علی اور ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔

پی سی بی نے ٹی 20فارمیٹ میں شاہد آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ایک روزہ اور ٹی 20 میں نائب کپتان ہوں گے ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی پاکستان کے نائب کپتان ہوں گے بورڈ نے سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور ہارون الرشید سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے ان تمام نامموں کا حتمی فیصلہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیاجائے گا جو منگل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :