بھارت کا امرتسر کے سرحدی علاقے میں بی ایس ایف کا فائرنگ کر کے ایک پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:37

بھارت کا امرتسر کے سرحدی علاقے میں بی ایس ایف کا فائرنگ کر کے ایک پاکستانی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) بھارت نے امرتسر کے سرحدی علاقے میں ایک پاکستانی اسمگلر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے اور اس سے 24 کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی آر پی ایس جیوال نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماجحمیان پوسٹ کے نزدیک بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی اسمگلر کو سرہد عبور کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم نہ رکنے پر انہوں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا اور اس کے قبضہ سے 26 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :