کسی کے فون کا ٹیپ کیا جانا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق
ہفتہ 28 مارچ 2015 19:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی کےفون کا ٹیپ کیا جانا غیر اخلاقی وغیر قانونی فعل ہے، مسلم لیگ ن کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ہرگز کوئی رنجش نہیں ہے۔
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کی مبارکباد دی جبکہ ان کی جانب سے مذمت کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کسی کا فون ٹیپ کرنا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تحفظ نہ صرف پاکستان بلکہ ہر مسلمان کا فرض ہے۔کراچی آپریشن سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہرحال میں امن کا قیام چاہتے ہیں اسلیئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے اندر سے مجرموں کو نکالنا ہوگا۔ کراچی میں امن کے قیام کیلئے نہ صرف رینجرز بلکہ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.