پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو مفت نصابی کشب کی فراہمی

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج راولپنڈی میں نصابی کتب تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں اٹک اور راولپنڈی کے پارٹنرسکولوں کے مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے پارٹنرسکولوں میں 38 ہزار سے زائد نصابی کتب تقسیم کیں ۔پارٹنر سکول مالکان نے مفت نصابی کتب کی فراہمی پر پیف کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس اقدام سے انہیں مفت تعلیم کا ایجنڈا آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :