Live Updates

چرچ پر حملے اور دوبے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کی صاف ،شفاف انکوائری کروائی جائے ‘ تحریک انصاف پنجاب،

شہبازشریف قوم کو جواب دیں دوبے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے بعد ابھی تک پولیس کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی چر چ پر حملہ دہشت گردی تھا تو دو بے گناہ افراد کو زندہ جلایا جانا اس سے بڑی دہشتگردی تھی ‘ یاسمین راشد کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹریاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب عندلیب عباس، انسانی حقوق پی ٹی آئی پنجاب کی چیئرپرسن مہنا ز رفیع اور مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر وایم پی اے شنیلاروتھ نے بیرسٹر بختیار قصوری ، نیلم اشرف ، سعدیہ سیف، مہندر پال سنگھ ، ملک طارق جاوید، اعجاز عالم آکسٹن،ثمر ناظردیگر اقلیتی نمائندوں کے ہمراہ پنجاب آفس میں سانحہ یوحنا آباد کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ یوحنا آباد کے سلسلے میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چرچ پر حملے اور دوبے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کی صاف اور شفاف انکوائری کروائی جائے ،شہبازشریف قوم کو جواب دیں کہ دوبے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کے بعد ابھی تک پولیس کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی ، فساد کسی صورت میں بھی ہو اللہ نے اسے ظلم قرار دیا ہے ،چر چ پر حملہ دہشت گردی تھا تو دو بے گناہ افراد کو زندہ جلایا جانا اس سے بڑی دہشتگردی تھی ، تحریک انصاف ملک میں امن چاہتی ہے اس کے لئے ضرور ی ہے کہ چرچ پر حملوں ، دوبے گناہ افراد کا زندہ جلانا اور تین لوگوں کو کچل کر ہلاکتوں میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور امن کی اشد ضرورت ہے ،اس نازک موقع پر متاثرہ خاندانوں کو یہ محسوس نہ ہو کہ ان کے خلاف زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے ،پولیس بے گناہ افراد کو زندہ جلائے جانے کی ذمہ دار ہے ، لوگوں کو تشدد کر کے زندہ جلائے جانے کے وقت پولیس تماشا دیکھتی رہی ، شہبازشریف یوحنا آباد سے عوام کے منتخب نمائندے ہیں ،لیکن ابھی تک انہیں توفیق نہیں ہوئی کہ وہ یوحنا آباد جا کرمتاثرہ خاندانوں کی دادرسی کرتے، رہنماؤں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی غفلت اور لاپرواہی لاہور اور صوبے بھر میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ،نفرتوں کی جو چنگاری سلگ رہی ہے اسے بھڑکنے سے پہلے ہی بجا دیا جاناجائے ،انہوں نے کہاکہ علماء اکرام ملک میں امن کے قیام ، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے، رہنماؤں نے کہاکہ انصاف کے لئے ضرور ی ہے کہ غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے اور تینوں واقعات کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ، سانحہ یوحنا آباد اور دیگر واقعات کی آڑ میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ،شنیلاروتھ نے کہاکہ پولیس چاراور چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے، یوحنا آباد کی عوام کی عوام دہشتگردوں سے نہیں پولیس گردی سے ڈرہے،ایسٹر بھی آ رہا ہے اوربہت سے بچوں کے امتحانات بھی ہو رہے ہیں جنہیں تھانوں میں بند کیا ہوا ہے میرا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، عندلیب عباس نے کہاکہ لاہور میں 30 فیصد جرائم میں اضافہ ہوا ہے ، کراچی کے بعدلاہور میں پولیس عوام کا جا ن ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ،کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے ملزموں کو سزامل جاتی تو ایسے واقعات ملک میں رونما نہ ہوتے، مہناز رفیع نے کہا کہ انٹرینشنل انسانی حقوق کا عالمی منشور اور پاکستان کا آئین یہ کہتا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی طو ر پر حق دار ہیں، ہر شخص کو اپنی آزادی اور زندگی کے تحفظ کا حق حاصل ہے اور ریاست کا یہ ضروری عنصر ہے ، قائد اعظم نے 11 اگست کی تقریر میں کہاتھاکہ ہندو اپنے مندروں ،عیسائی اپنے گرجا گھروں اور مسلمان اپنی مسجدوں اور سکھ اپنے درباروں میں جائیں گے ریاست کی نظر میں تمام لوگ برابر ہیں لیکن پاکستان کی آج جو ریاست ہے لوگوں میں تفریق کرتی ہے پولیس نابیناؤں ، نرسوں اور مزدورں، کسانون پر بعیمانہ لاٹھی چار ج کرتی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سینکڑوں لوگوں کو گولیاں اور بیسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اسی پولیس نے دو انسانوں کو موب سے نا چھڑا کر سب سے بڑ اگنا ہ اور جرم کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہلاواتے ہیں ان کے کان پر ابھی تک جوں تک نہیں رینگی کہ وہ وہا ں پہنچتے اور لوگوں کی دادرسی کرتے، شہبازشریف نے لوگوں کی جانوں کی قیمت لگارکھی ہے اور ہم پوچھتے ہیں کہ ان کی جان کی کیا قیمت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات