ملک کی 6دینی جماعتوں کا سعودیہ عرب کے دفاع کے لئے حکومت پاکستان کے اعلان کا خیرمقدم،

سعودیہ کے دفاع کیلئے دینی حلقوں میں روابط اور راے عامہ کو منظم کرنے کی غرض سے تحریک دفاع حرمین شریفین کے نام سے ایک فورم قائم کرنے کا فیصلہ ، 2اپریل کو جامعہ منظورالاسلامیہ لاہور میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا ‘ مشاورتی اجلاس میں فیصلے

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ملک کی چھ دینی جماعتوں نے سعودیہ عرب کے دفاع کے لئے حکومت پاکستان کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے اور اسے حرمین شریفین کے حوالہ سے بروقت اور ضروری قراردیتے ہوئے او آئی سی سے اس سلسلہ میں فوری کردار اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی کی دعوت پر ایک اہم مشاورتی اجلاس جمعیت کے مرکزی نائب امیرمولاناعبدالخالق ہزاروی کی زیرصدارت ہوا،جس میں اہلسنت کے قائد مولانا محمد احمد لدھیانوی، پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،حافظ احمدعلی،مولانامحمدعاصم مخدوم ،مولانامحمداسامہ حقانی ،مولانامحمدیونس قاسمی ودیگرنے شرکت کی،اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر انتہائی تشویش اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مسلم حکومتوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرکے مشرق وسطیٰ کو فرقہ وارانہ خانہ جنگی سے نکالنے کے لئے راہ نکالی جائے ،اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سعودیہ عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات کو حرمین شریفین کے تقدس کے لئے انتہائی تشویش ناک ہیں اور اس کے لئے مسلم حکمرانوں کو اپنا قرداراداکرنا ہوگا،قراردادمیں سعودیہ کے دفاع کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اعلان کو وقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے اس سلسلہ میں دینی حلقوں میں روابط اور راے عامہ کو منظم کرنے کی غرض سے تحریک دفاع حرمین شریفین کے نام سے ایک فورم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے کنوئنر مولاناعبدالرؤف فاروقی ہونگے جبکہ ان کے ساتھ مولانامحمداحمدلدھیانوی،مولانازاہدالراشدی، مولانافضل الرحمن خلیل ، مولاناپیرسیف اللہ خالد، حاجی عبدالطیف خالد چیمہ رابطہ کمیٹی کے ارکان ہونگے ،اجلاس میں طے پایا کہ 2اپریل بروزجمعرات جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے راہنماء شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :