صنعا میں باغیوں کی جانب سے روکے گئے پاکستانی قافلے کو آگے جانے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:57

صنعا میں باغیوں کی جانب سے روکے گئے پاکستانی قافلے کو آگے جانے کی اجازت ..

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء)‬‎ صنعا میں پھنسے پاکستانی قافلے کوباغیوں کی جانب سے آگے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستانی قافلہ جو کہ صنعا سے حدیدہ کی جانب گامزن تھا کو حوثی باغیوں کی جانب سے صنعا سے نکلنے کے بعد دوسری چیک پوسٹ پر روک لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قافلے کے روکے جانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستانی سفیر کو فون کر کے باغیوں سے مذاکرات کرنے اور قافلے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی تھی۔ پاکستانی سفیر اور حو ثی با غیوں کے مابین مذاکرات کامیاب رہے اور آخری اطلاعات آنے تک قافلے کو آگے جانے کی اجازت مل جانے کے بعد قافلہ اب اپنی منزل کی جانب دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔