ایف آئی اے نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کا ریکارڈ متعلقہ تھانے سے حاصل کرلیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:08

ایف آئی اے نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کا ریکارڈ متعلقہ تھانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کی عمر کا ریکارڈ متعلقہ تھانے سے حاصل کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے متعلقہ تھانے کا دورہ کیا اور کرمنل ریکارڈ کے شعبے سے مجرم کا کرمنل اور عمر کا ریکارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹیم نے مجرم کے بیان ریکارڈ کرنے والے افسروں کے بھی بیانات ریکارڈ کیے اور حکام سے مجرم کی گرفتاری کے وقت کی صورت حال کے متعلق تفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حاصل کیے گئے ریکارڈ میں مجرم کی گرفتاری کے وقت بلیک اینڈ وائڈ تصویر بھی شامل ہے۔ ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف این جی اوز کی جانب سے مجرم کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر چلاکر بچے کو پھانسی دینے کا پروپیگنڈا کرتے ہوئے پھانسی کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا جس کے بعد مجرم کی پھانسی ایک ماہ کے لیے موخر کردی گئی تھی اور وزارت داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔