وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:35

وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء) ‬‎ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی حکمت عملی میں ٹیکس کا ہدف 3 ہزار ارب مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ ساڑھے 4 فیصد تک لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجٹ حکمت عملی کے تحت وفاقی وزارتوں کے اخراجات میں 5 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا جبکہ ایوان صدر اور وزیر اعظم کے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کی جانب سےمزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں کفایت شعاری کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر بھرپور عمل بھی کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی حکمت عملی قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :