اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ پولیس اسٹیشن بنانے پر غور کیاجارہاہے ‘افضال بھٹی،

حکومت نے پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیاہے‘کمشنر اوور سیز پاکستنای کمیشن پنجاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:55

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ پولیس اسٹیشن بنانے پر غور کیاجارہاہے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) اوورسیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں جدید سسٹم کے ذریعے حل کررہاہے او ر100 سے زائد موصول ہونے والی شکایات میں سے 40 فیصد حل ہوچکی ہیں -یہ بات کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے پاکستانی نژاد برطانوی اور رکن یورپی یونین پارلیمنٹ کے ممبر سجاد کریم سے ملاقات کے دوران کہی - اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوورسیز کمیشن پنجاب خواجہ داؤد بھی موجود تھے -ملاقات کے دوران سجاد کریم ممبریورپی یونین پارلیمنٹ نے کہاکہ اوورسیز کمیشن حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے اور ان کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا -انہو ں نے کہاک جی ایس پلس کی کامیابی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات قابل تعریف ہیں اور پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور حکومت نے پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیاہے اور ان کے مسائل کے جلدحل سے نہ صرف زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا -افضال بھٹی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کو فعال کیاجارہاہے تاکہ شکایات کا ضلعی سطح پر کم وقت میں ازالہ ممکن ہوسکے - اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے ان اضلاع میں جہاں اوورسیز پاکستانی تعداد میں زیادہ ہیں ان کے لئے ہر ضلع میں الگ پولیس اسٹیشن قائم کرنے پر بھی غور کیاجارہا ہے تاکہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیاجاسکے - انہو ں نے مزید کہاکہ لاہو ر، ملتان اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر یونیورسٹیوں کے طالب علموں کو انٹرشپ بھی کروائی جائے گی جو باہر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو کسٹم ، امیگریشن اور ایئرپورٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات میں مدد فراہم کریں گے -افضال بھٹی نے کہاکہ پاکستان کے بیرون ممالک ہائی کمشنرز میں بھی فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں جو مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی شکایات کو براہ راست اوورسیز کمیشن پنجاب کو ارسال کرتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے -

متعلقہ عنوان :