پیرمحل، تیز رفتار کار کو اوورٹیک کرتے مزد ا موٹرسائیکل سواروں سے جاٹکرایا ،ایک ہلاک ،دوشدید زخمی

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:46

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تیز رفتار کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے مزد ا موٹرسائیکل سواروں سے جاٹکرایا ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک دوشدید زخمی تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی روڈ چک674/15گ ب کے قریب تیز رفتارمزد ا نمبرLES-361جوکہ نامعلوم کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے چک نمبر674/15گ ب جاتے ہوئے موٹرسائیکل نمبرTSK-615سی جی 125سے جاٹکرایا موٹرسائیکل سوار افتخار عرف کاکا ولد احمد دین قوم آرائیں موقع پر ہلا ک ہوگیا جبکہ محمد بلال اور عبدالرزاق شدید زخمی ہوگئے جس کو ریسکیو1122نے فوری طورپر طبی امدا دپہنچائی مزدا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا پولیس نے مزدا کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :