صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل معروف نغمہ نگار مسرور انور کی 19ویں برسی یکم اپریل کو منائی جائیگی
مسرور انور شملہ بھارت میں پیدا ہوئے ، اصل نام انور علی تھا،ان کا ملی نغمہ ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے “نصاب میں بھی شامل ہے
اتوار 29 مارچ 2015 11:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل معروف نغمہ نگار مسرور انور کی 19ویں برسی یکم اپریل (بدھ )کو منائی جائے گی ۔مسرور انور 6جنوری 1944ء کو بھارت کے شہر شملہ میں امیر علی کے گھرپیدا ہوئے اور ان کا اصل نام انور علی تھا ۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1962ء سے کیا ۔ ان کا ملی نغمہ ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے “نصاب میں بھی شامل ہے جبکہ جگ جگ جیے میرا پیارا وطن، وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہم سب ہیں لہریں کنارہ پاکستان ہے کے علاوہ دیگر ملی گانے قابل ذکر ہیں ۔
انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ۔ پرویز ملک نے جب وحید مراد کے اشتراک کے ساتھ فلمسازی کے وسیع منصوبے کی بنیاد رکھی تو یاریاران وحید میں مسرور انور بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
فلم ہیرا اور پتھر کی کہانی اور مکالمے لکھ کر بحیثیت کہانی نویس فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا جبکہ پھول میرے گلشن کا،جب جب پھول کھلے، محبت زندہ ہے ، تلاش ،ہم دونوں ، انجمن، قربانی، بدنام ،ارمان اور سوغات کے علاوہ لاتعداد فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے۔
انہوں نے متعددفلموں کے لیے گانے بھی لکھے جن میں اک ستم اور میری جان باقی ہے ،بھولی ہوئی ہوں داستان گزراہوا خیال ہوں، کوکوکو رینا،مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو،اے بہارو گواہ رہنا،چلو اچھا ہوا تم بھول گئے،اے ابر کرم ، آپ دل کی انجمن میں ، اللہ ہی اللہ کیا کرو، اک بار ملو ہم سے اور دیگر بے شمار نغمات شامل ہیں ۔ بھارتی فلم بوبی کے گانے اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے پر ان کو گولڈ ڈسک دیکر ان کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا گیا۔ دوستوں میں قہقہے اور مسکرہٹیں بانٹنے والے اپنی طرز کے منفرد شاعر،نغمہ نگار،اعلیٰ پائے کے سکرپٹ رائٹر مکالمہ نگار مسرور انور یکم اپریل 1996ء کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.