سینئر اداکار لطیف کباڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے

اتوار 29 مارچ 2015 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء )کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار لطیف کباڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے ۔ لطیف کباڈیہ نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اورکراچی سے پیش ہونیوالی بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں بیحد سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کو ہر قسم کے کردار کرنے میں مہارت حاصل تھی ۔ لطیف کباڈیہ کو مختلف ڈرامہ سیریلز میں اپنے کریکٹر کی وجہ سے بے پناہ شہرت ملی ۔وہ 29مارچ 2002ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔