پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار

قبل ازیں فلم ”نامعلوم افراد‘ میں بھی اداکارہ ماوراحسین اپنے فن کا جادو جگا چکی ہیں

اتوار 29 مارچ 2015 11:30

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب ہر دوسرا پاکستانی اداکار بولی وڈ انڈسٹری جا رہا ہے۔فواد خان اور ماہرہ خان تو پہلے ہی بالی ووڈ کی جان بن چکے ہیں، لیکن اب خبریں ہیں کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ ممبئی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انھیں جہاز میں بیٹھا ہوا، ان کا پاسپورٹ اور پھر گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماورا فلم ”نامعلوم افراد‘ میں بھی ماورا اپنے فن کا جادو جگا چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا کو بولی وڈ سے دو فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے اسکرپٹس اْن کے زیر غور ہیں تاہم ابھی انھوں نے انڈین فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری-

متعلقہ عنوان :