حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے‘ عابد حسین صدیقی

پاکستان کسی کا اتحادی بننے کی بجائے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی کوششیں کرے

اتوار 29 مارچ 2015 11:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آج قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی لیڈر شپ کہیں نظر نہیں آ رہی جنہوں نے مسلم ممالک اور یگانگت کے لئے کاوشیں کیں۔ اس وقت پوری مسلم امہ تقسیم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کسی کا اتحادی بننے کی بجائے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی کوششیں کرے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے، ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کومتوازن خارجہ پالیسی دی ،اس پالیسی کے انتہا ئی مثبت نتائج برآمد ہوئے او ر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کی اس پالیسی کی دنیا تعریف کرتی ہے ،ان کے دور میں مسلم امہ ایک فورم پر اکٹھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :