کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان(پرسوں) ہوگا

اتوار 29 مارچ 2015 11:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان پرسوں(منگل ) کو کرے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہنتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورتعلیمی نتائج تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر اور صوبہ بھر کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجم اور ہشتم کے نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے۔