12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ (کل)سے شروع ہوگی

اتوار 29 مارچ 2015 11:42

12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ (کل)سے شروع ہوگی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ (کل)30 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔