تین رکنی قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5 اپریل کو بیجنگ روانہ ہوگی

اتوار 29 مارچ 2015 11:44

تین رکنی قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5 اپریل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تین رکنی قومی سنوکر ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 5 اپریل کو بیجنگ روانہ ہوگی پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 13 اپریل تک چین کے شہر بیجنگ میں کھیلی جائے گی جس میں محمد فہیم ‘ عبدالرحیم اور عامر طارق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :