چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوگا

اتوار 29 مارچ 2015 11:47

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے اور ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔