ورلڈ کپ 2015ء سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ

اتوار 29 مارچ 2015 12:01

ورلڈ کپ 2015ء سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ تاریخ کا ریکارڈ توڑ اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹورنامنٹ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مقابلوں کی تاریخ میں رواں ورلڈ کپ کے دوران گزشتہ بننے والے کئی ریکارڈز پاش پاش ہو گئے، ٹورنامنٹ کے دوران دو ڈبل سنچریاں بنیں، 7 بار بلے بازوں نے 150 رنزوں کے ہندسے کو عبور کیا، مجموعی طور پر 38 سنچریاں بنیں، 450 سے زائد چھکے لگے اور دو ہیٹرکس بھی ہوئیں۔