صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کے اسیرہوگئے
اتوار 29 مارچ 2015 12:04
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) چیف سلیکٹر معین خان کی کسینویاتراکے بعد ورلڈکپ کے حوالے سے ایک اورسکینڈل سامنے آگیا۔ کپتان کی بات نہ ماننے والے صہیب مقصود آسٹریلوی دوشیزہ کی زلفوں کے اسیرہوگئے۔صہیب مقصود میدان میں ڈسپلن توڑتے نظرآئے۔ فیلڈنگ پوزیشن کیلئے کپتان کی بات نہ مانی تومصباح الحق جھلا کرخود اس جگہ پر کھڑے ہوگئے۔
لیکن میدان کے باہرمعاملات کچھ اورتھے،ٹیم ورلڈ کپ کا میچ ہار ی اور صہیب مقصود نے دل ہارا۔(جاری ہے)
ورلڈکپ میں کھیل سے زیادہ توجہ کہیں اورتھی، صہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے قربتوں کے سماجی ویب سائٹ پر خوب چرچے ہیں۔پورے ورلڈ کپ میں جہاں آسٹریلوی دوشیزہ ہوتی وہاں صہیب مقصود بھی پائے جاتے۔ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
وطن واپسی سے قبل پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کٹ بھی آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ میں بھی دے ڈالی۔ معین خان کی کسینویاترا اورصہیب مقصودکی آسٹریلوی لڑکی سے دوستی بتارہی ہیں کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں کیا چندچڑھائے۔منہ سے نکلی بات کوٹھے چڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا پرتوواہ وا ہوگئی لیکن ٹیم منیجمنٹ اورخود صہیب فی الحال اس دوستانہ تعلق سے ا نکاری ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.