ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

اسلام آباد ، لاہور ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، بارش کی وجہ سے آتی گرمی ایک بار پھر چلی گئی ،مختلف اوقات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

اتوار 29 مارچ 2015 12:10

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، بارش کی وجہ سے آتی گرمی ایک بار پھر چلی گئی ،مختلف اوقات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں دن بھر بادلوں کا راج ر ہاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ لاہور میں رات بھر تیز ہوا اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم بھی خوشگوارہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق وقفے قفے سے تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی اور بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔وادی کوئٹہ میں مطلع ابر آلودرہا۔