پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہیں،بھارت
بھارت توانائی کے شعبے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتا ہے، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم
اتوار 29 مارچ 2015 12:50
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) بھارتی اخبار ”دی ہندو“کے مطابق بھارت نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گیس فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان پانچ ملین میٹرک کیوبک میٹر یومیہ گیس فراہمی کا معاہد طے پانے کے قریب تھا۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو سستے نرخوں پر ایل این جی فراہم کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پبلک سیکٹر یونٹس اتنا مضبوط ہے کہ ہمسایہ ممالک جس شرح سے گیس حاصل کر رہے ہیں۔بھارت ان کے مقابلے میں پاکستان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے سستے نرخوں پر ایل این جی فروخت کرنے لئے کافی مضبوط ہے۔(جاری ہے)
تاہم انہوں نے کہایہ ایک سفارتی، جغرافیائی و سیاسی مسئلہ تھا ،گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو گیس فراہمی کی تجویز پر عمل درآمد رک گیا تھا۔
گزشتہ سال گیل انڈیا،اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان تقریباً پچاس لاکھ میٹرک اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر یومیہ فراہم کرنے کے ایک معاہدے پرپہنچ چکے تھے۔اس معاہدے کے تحت بھارت نے پانچ برس تک پاکستان کو گیس فراہم کرنا تھی۔گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی مذاکرات منسوخ کر دیے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔اخبار کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری رہنماوں کے ساتھ بات چیت سے مودی پریشان تھے۔معاہدے کے مطابق ایل این جی مہاراشٹر یا گجرات میں ٹرمینلز کے ذریعے درآمد کی جانی تھی جسے گیل کی موجودہ پائپ لائن نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے جالندھر تک منتقل کیا جانا تھا اس کے بعد پاکستان کو گیس فراہم کی جانی تھی۔ پردھان نے کہا کہ بھارت توانائی کے شعبے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔وہ بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت میں مصروف ہے۔بھارت کے ہائیڈرو کاربن ذخائر سے توانائی بنگلا دیش پہنچ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.