وزیر دفاع خواجہ آصف کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

محصور پاکستانیوں کے انخلاء بارے تبادلہ خیال

اتوار 29 مارچ 2015 13:01

وزیر دفاع خواجہ آصف کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سعودی ہم منصوب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء بارے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر دفاع نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ محصور پاکستانیوں کی دیکھ بھال سعودی شہریوں جیسے کی جائے گی اور ان کے انخلاء کے لئے زمینی ، سمندری اور ہوائی راستے بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے سعودی حکومت بھی ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :