’اپریل فول “مذاق یا انسانی المیے کا دن

اسلامی تعلیمات ایسے کسی دن کو تسلیم نہیں کرتیں

اتوار 29 مارچ 2015 13:05

’اپریل فول “مذاق یا انسانی المیے کا دن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ”اپریل فول “مذاق یا انسانی المیے کا دن اس روز بے وقوف بنا کر مذاق اڑانے کی مختلف روایات میں کوئی ٹھوس تاریخی حوالہ موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بعض مورخین اس کو موسم تبدیلی کا تہوار اور بعض کا خیال ہے ک یہ عیسوی کیلینڈر کے مخالفین کا مذاق اڑانے کا دن ہے ۔ ایسا گروہ بھی موجود ہے جو مذاق کے دن کو یہودیوں کی اختراع قرار دیتے ہیں یہ روایات بھی موجود ہے کہ عیسائیوں نے سپین پر دوبارہ قبضہ کیا تو مسلمانوں کی جاں بخشی کا وعدہ کر کے مکر گئے اور انہیں سمندر برد کر دیا یہ سانحہ یکم اپریل کو پیش آیا اسلامی تعلیمات ایسے کسی دن کو تسلیم نہیں کرتیں ۔