دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہو گئی دو بانی رہنما فارغ

آڈیوٹیپ میں اروند کیجریوال نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی

اتوار 29 مارچ 2015 13:44

دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہو گئی دو بانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے اندر ہی دھڑے بننے کی باتیں سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے دو بانی رہنماؤں کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رہنما کی باتیں بھی منظر عام پر آ گئیں لیک ہونے والی آٰڈیو میں کیجریوال نے پراشانت بھوشن اور یوگیندرا یادو کے متعلق گفتگو کی۔اس آڈیو میں اروند کیجریوال نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

متعلقہ عنوان :