لاہور‘ایلیٹ فورس کا مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ

اتوار 29 مارچ 2015 14:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو امن و امان کا احساس دلانے کیلئے ایلیٹ فورس نے مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا جسکی قیادت ایس ایس پی مختار قریشی نے کی ۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں کوئیک رسپانس فورس کی 20گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ فلیگ مارچ قربان لائن سے مال روڈ، داتا دربار ،بند روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ ، کینال روڈ اور یوحنا آباد تک کیا گیا ۔فلیگ مارچ کے لئے کوئیک رسپانس فورس کی گاڑیوں کے روٹ میں مختلف اہم مذہبی عبادتگاہوں کے سامنے سے گزرنا شامل تھا ۔