روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل کو ہو گی

تقریب کوئٹہ میں ہوگی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا

اتوار 29 مارچ 2015 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اپریل بروز بدھ کو ہو گی ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا۔