سوئٹزرلینڈ :فری رائیڈ سکئینگ ، سنو بورڈنگ میں جرمنی ، امریکا اور فرانس کامیاب

اتوار 29 مارچ 2015 14:52

سوئٹزرلینڈ :فری رائیڈ سکئینگ ، سنو بورڈنگ میں جرمنی ، امریکا اور فرانس ..

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سوئٹزر لینڈ میں ہونیوالی فری رائیڈ سکئینگ اور سنو بورڈنگ چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، ویمنز میں جرمن اور امریکا نے جبکہ مینز میں فرانس کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سوئٹزر لینڈ کے یخ بستہ علاقے وربیر میں فری رائیڈ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ خواتین سنو بورڈنگ ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی نکولا تھوسٹ نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وہ فائنل ریس میں سب سے زیادہ 71 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ میزبان ملک کی ایسٹل بیلٹ کی دوسری اور امریکا کی شینن یاٹس کی تیسری پوزیشن رہی۔ خواتین ہی کے سکئینگ فائنل مقابلے میں بھی کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنس رہی۔ امریکا کی ہیزل برنبام 88 اعشاریہ پانچ صفر پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کی سلویا موسر دوسرے اور میزبان سوئٹزر لینڈ کی کرسٹین ہارگین تیسرے نمبر پر رہیں۔

مینز سنو بورڈنگ فائنل ریس میں فرانس کے جوناتھن چارلٹ نے منفرد کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ، وہ فائنل میں سب سے زیادہ 91 پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہے جبکہ مردوں ہی کے سکئینگ ایونٹ میں فرانس ہی کے اورلین ڈوکروز نے زبردست پرفارمنس کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :