دھونی نے بھی ون ڈے کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

50 اوورز کے میچز کو ٹی 20 کی طرح نہیں ہونا چاہیے،بھارتی کپتان

اتوار 29 مارچ 2015 14:52

دھونی نے بھی ون ڈے کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) : بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ون ڈے کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ بہت زیادہ باوٴنڈریز ایک روزہ کرکٹ کا لطف ختم کردیں گی،50 اوورز کے میچز کو ٹی 20 کی طرح نہیں ہونا چاہیے، انھوں نے کہاکہ میری ذاتی رائے میں ون ڈے کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی ہونی چاہیے، کرکٹ کی تاریخ میں ایک روزہ میچز میں ڈبل سنچری نہیں بنی تھی لیکن گذشتہ تین برسوں میں 3 ایسی اننگز سامنے آ چکی ہیں۔دھونی نے کہاکہ ایک روزہ کرکٹ میں ٹیموں کا اصل امتحان اننگز کے درمیانی اوورز میں ہوتا ہے، 15سے35 تک بیٹنگ کرنا اہم ہے ، ابتدائی اور اختتامی 10 اوورز زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :