اگنیسکا راڈونسکا اور وینس ولیمز میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 29 مارچ 2015 15:01

اگنیسکا راڈونسکا اور وینس ولیمز میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے ..

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)اگنیسکا راڈونسکا اور وینس ولیمز میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تفصیلات کے مطابق میامی، فلوریڈا میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے رومانیہ کی ارینا کمیلا کو 6-2 ، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

امریکا کی وینس ولیمز نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوزر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے شکست دی اور چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے بڈوزا گلبرٹ کو 7-5 اور 6-1 سے ہرایا۔ روس کی ڈاریا نے جاپان کی کرومی نارا کو 6-0 اور 7-6 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔