35 سال پہلے چوری ہوا بٹوہ فیس بک کی مہربانی سے مالک تک واپس پہنچ گیا

اتوار 29 مارچ 2015 15:08

35 سال پہلے چوری ہوا بٹوہ فیس بک کی مہربانی سے مالک تک واپس پہنچ گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ایک آدمی کا 35 سال پہلے چوری ہوا بٹوہ اسے واپس مل گیا ہے۔ بٹوہ بچپن میں تعطیلات کے دوران چوری ہو گیا تھا۔ جون سٹیل کی عمر اس وقت 10 سال تھی جب وہ چھٹیوں کے دوران ساحل پر سو گیا اور کسی نے اس کا بٹوہ پار کر لیا۔ جون تو اسے کب کا بھول گیا مگر یہ بٹوہ اب ایک ٹھیکے دار کو اسی ساحل کے پاس ایک مکان کی دیوار کے پاس ملا۔

یہ مکان ایک پب سے ملحقہ تھا، جہاں غالباً جیب کترے نے اسے خالی کیا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس میں ایک پونڈ کا نوٹ اور جون کے بچپن کی تصویر تھی۔ مکان کی مالک شیلے ڈیوس کا کہنا ہے کہ مسٹر جون اب 45 سال کا ہے۔ اس نے تصویر پر لکھے نام اور پتے کی مدد سے اسے فیس بک پر ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔ جون اپنا گھر بدل چکا تھا۔ اس پر اس نے جون کے شہر کے فیس بک پیج اور سائٹ پر جون کے بچپن کی فوٹو پوسٹ کر دی۔ جس پر جون کے دوستوں نے اسے شناخت کرکے اسے بٹوے کے متعلق بتایا۔ جون گمشدہ بٹوہ ملنے پر جہاں بہت حیران ہوا وہاں شیلے کا بہت زیادہ ممنون بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :