حکمران اپنی ناکام پا لیسوں سے غر یبوں کاخون نچوڑ رہے ہیں ‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قوم کو بے وقوف بنانے کی پا لیسی مزید نہیں چلے گی انکے ظلم اور ناانصافی پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا وقت آچکا ہے

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گفتگو ن

اتوار 29 مارچ 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکام پا لیسوں سے غر یبوں کاخون نچوڑ رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قوم کو بے وقوف بنانے کی پا لیسی مزید نہیں چلے گی انکے ظلم اور ناانصافی پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ‘تحر یک انصاف ملک کی سب سے مضبوطی عوامی سیاسی جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی تحر یک انصاف ہی کلین سویپ کر یگی‘پارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت عمران خان کی اصولی اور عوامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اتور کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور ملک قوم کی خدمت اور ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور کر پشن جیسے مسائل سے نجات دلانا نہیں بلکہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام دونوں جماعتوں کی ناکام اور عوام دشمن پالیسوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے کل نہیں آج ہی نجا ت حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی کار کنا ن بھر پور تیاریاں کر یں اور پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے کارکنان اپنے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے اور ملک میں آنیوالی حکو مت بھی تحر یک انصاف کی ہی ہوگی جس میں عوام کو نہ صرف تمام بحرانوں سے نجات ملے گی بلکہ ملک بھی تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ انہوں نے کہا ک تحر یک انصاف ہی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے یہی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :