مرغیاں گلابی کیوں ہیں؟ مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے

اتوار 29 مارچ 2015 15:37

مرغیاں گلابی کیوں ہیں؟ مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)پورٹ لینڈ، اوریگن کی گلابی مرغیوں کا معمہ بھی حل ہوگیا ہے۔ مولٹنوماہ کاؤنٹی اینیمل سروس نے بتایا کہ مرغیوں کے مالک کے بقول اس نے کھانے کا رنگ، چقندر کا جوس اور ایک مشروب ملا کر مرغیوں کو گلابی کر دیا۔ اس کے بعد اس نے انہیں آزار چھوڑ دیا تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ سکے۔ مرغیوں کے مالک بروس وٹمین نے کہا کہ اس کی شرارت توقع سے زیادہ کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنے زیادہ لوگ ان مرغیوں کو دیکھ کر ہنسیں گے۔ اس نے مرغیوں کو پارک کے سامنے چھوڑ دیا تاکہ لوگ انہیں دیکھ کر مسکرائیں۔ جلد ہی گلابی مرغیاں ، اہم مرغیوں میں شمار ہونے لگی۔ اینیمل سروس نے وٹمین کی مرغیوں کو اپنے پاس رکھنے کے لیے 16 ڈالر فی مرغی کے حساب سے بل بھیجا ہے۔اینیمل سروس کا کہنا ہے کہ مرغیوں کو عوامی مقامات پر چھوڑنے کے اچھے نتائج نہیں ہوتے۔ امید ہے کہ وٹمین اب دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔